پی ایس ایل 8 کی ابتدا میں ہی 2 فاسٹ بولرز زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعدکراچی کنگز کے میر حمزہ کی انگلی میں بھی فریکچر ہوگیا، ملتان سلطانز نے محمد الیاس اور کراچی کنگز نے عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کرلیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 2 فاسٹ بولرز زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعدکراچی کنگز کے میر حمزہ کی انگلی میں بھی فریکچر ہوگیا۔دونوں فاسٹ بولرز کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کرلیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹادی
پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2رنز سے ہرا دیا
کراچی کنگزکےفاسٹ بولر میر حمزہ پشاور زلمی کےخلاف منگل کو ہونے والے میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے اوور کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا۔
میر حمزہ کو میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔ اسکین رپورٹ کے بعد میر حمزہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
🚨 REPLACEMENT UPDATE 🚨
Left-arm fast bowler Akif Javed has been added to the squad in place of Mir Hamza.
Welcome to the family! 🤝#YehHaiKarachi | #KingsSquad | #HBLPSL8 pic.twitter.com/Uf1WCvV1CF
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 16, 2023
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی انگلی میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔جن کی جگہ محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Welcome to the #SultanSquad @illii37 pic.twitter.com/FpXv4qKdwh
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2023
شاہنواز دھانی نے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا“۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھا ”ٹیم میں ہر کسی کو بہت یاد کروں گا، خاص طور پر اپنے مداحوں کو، یاد رکھیے گا دھانی جلد ہی واپس لوٹے گا“۔
Also remember our team is the strongest side in this league, our young bowling lineup is brutal as well, they will create trouble for batsman in upcoming matches, and I personally believe young emerging Ihsanullah will be highest wicket-taker of this season.🤙 #MultanSultans
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 15, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں فاسٹ بولر نے کہاکہ”بھی یاد رکھیں کہ ہماری ٹیم اس لیگ میں سب سے مضبوط ٹیم ہے، ہمارے نوجوان بولرز بھی تباہ کن ہیں، وہ آئندہ میچز میں بیٹرز کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں“۔
شاہنوازدھانی نے مزید کہا کہ ”مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ ابھرتے ہوئے نوجوان بولر احسان اللہ اس سیزن کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہوں گے“۔خیال رہے کہ نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ نے شاہنواز دھانی کی پیشگوئی کو سچ ثابت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 12 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔









