مارٹن گپٹل کے 117 رنز نے کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست سے دوچار کردیا

کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کے 117 کی بدولت ہفتے کے روز کراچی کنگز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی ، اس طرح میگا ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی کامیابی سمیت لی۔ کراچی کنگز کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر 67 گیندوں پر 117 رنز بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2023 کی پہلی جیت دلوائی۔ ساتویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 23 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تاہم اس موقع پر مارٹن گپٹل نے کریز پر اپنے قدم جمائے ساتھ کھلاڑیوں کی مدد سے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹورکس کھیلے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا متنازعہ ٹوئٹ

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست

مارٹن گپٹل نے افتخار احمد کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور ٹیم کو دوبارہ سہارا دیا ، پھر محمد نواز کے ساتھ ملکر 64 رنز جوڑے۔ مارٹن گپٹل نے 20 گیندوں پر 59 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 6 گیندوں پر 3 رنز اسکور کیے۔

جواب میں کراچی کنگز کی شروعات بھی کچھ زیادہ حوصلہ افزاء نہیں تھی ان کے ابتدائی کھلاڑی 35 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ پھر 11ویں اوور میں 76 کے اسکور پر مزید دو وکٹیں گر گئیں۔

کراچی کنگز کو آخری تین اوورز میں 37 درکار تھے ، تاہم نسیم شاہ اور محمد حسنین کی باؤلنگ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس طرح کراچی کنگز کو آخری اوور میں 24 رنز جیت کے لیے درکار تھے۔ اوڈین اسمتھ نے صرف 17 رنز دے کر میزبان ٹیم کو چھ رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کی کنگز کی جانب کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر کے حصے  میں ایک وکٹ آئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر محمد حسنین رہے انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نسیم شاہ ، محمد نواز اور قیص احمد کے حصے میں  ایک  ایک وکٹ آئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز الیونز

متعلقہ تحاریر