کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست
محمد رضوان کی ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کی بدولت ملتان نے 20 اوورز میں 196رنز بنائے، شان مسعود کی بھی نصف سنچری، کراچی کنگز نے آخری اوور میں 18 رنز بنائے، عماد وسیم آخری گیند پر چھکا نہ لگاسکے، 46 رنز بناکر نات آؤٹ رہے، جیمز ونس کے 75 رنز رائیگاں

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3رنز سے شکست دے دی ۔
ملتان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا
پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ رضوان 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔
HEART-STOPPING THRILLER!
The Multan leg finishes with a final-ball finish as hosts @MultanSultans make it four wins in a row 👏#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/WkuCkruvXZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز شاندار رہا،جیمز ونس اور میتھیو ویڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 72 رنزبنائے۔ میتھیو ویڈ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 75 رنزکی شانداراننگز کھیلی تاہم بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔
ت اوپنرز کے بعد عماد وسیم کے علاوہ کراچی کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔حیدرعلی12 اور شعیب ملک 13رنزبناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم اور بین کٹنگ نے سلطانز کے بولر کے سامنے مزاحمت کی لیکن بین کٹنگ بھی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Drama. Drama. Drama.
All the action in the 20th over ✨#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/DKebOW941u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
عماد وسیم نے آخری گیند تک مقابلہ کیا۔ کنگز کو آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے۔ عباس آفریدی نے آخری اوور کا آغاز نو بال سے کیا جس پر عمادوسیم چھکالگاکر 7 رنز بٹورے۔پہلی گیند پر عمادوسیم نے سنگل لیا۔اگلی گیند وائڈقرار پائی جس کے بعددوسری گیند پر بین کٹن نے چھکا لگادیا جس کے بعد عباس آفریدی اپنی لائن بھول گئے اور پھر وائڈ بال کرادی ۔بین کٹنگ تیسری گیند کھیل نہ سکے اور چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پانچویں گیند پر عرفان خان نے سنگل لیا جس کے بعد آخری گیندپر5 رنز درکار تھے تاہم عماد وسیم چھکا لگانے میں ناکام رہے اور سنگل ہی لے سکے ۔ یوں کراچی کنگز ہدف کے بالکل قریب پہنچ کر بھی اسے حاصل نہ کرسکی اور آخری اوور میں 18 رنز بنانے کے باوجود میچ ہارگئی۔عماد 5 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
🌟 Ton-up @iMRizwanPak stole the show today 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/CtefFNiJ9h
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
ملتان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہے، اس نے 5 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز بھی 5 میچز کھیل چکی جن میں سے اُسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔









