مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے ستارے گردش میں ؛ جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے کھیلنے والے مراکش کی فُٹ بال ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرانس میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں

مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی اور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیلنے والے اشر ف حکیمی پر جنسی زیادتی کے الزام میں  مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مراکش کی فُٹ بال ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرانس میں  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مراکش فٹ بال ٹیم کےاسٹار اشرف حکیمی نے ماضی کی محرومیاں آشکار کردیں

پیرس کے مضافاتی علاقے نانٹیرے میں استغاثہ نے اس الزام کی ابتدائی تفتیش شروع  کرتے ہوئے اشرف حکیمی فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ انہیں عدالتی نگرانی میں رکھا گیا۔

فرانس کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ خاتون نے  پیرس کے ایک پولیس اسٹیشن میں اتوار کے روز اشرف حکمی پر جنسی زیادتی کے الزام میں شکایت کی تھی ۔

پیرس پولیس نے اسٹا فٹبالر کو تاحال  باقاعدہ گرفتار نہیں کیا ہے۔ اشرف حکیمی اندراج مقدمہ کے بعد بھی پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) گراؤنڈ میں ٹریننگ کرتے دکھائی دیئے ۔

زیادتی کے الزام عائد کرنے والی خاتون کی وکیل راشل فلورے پاردو  کا کہنا ہے کہ میری موکلہ اپنی شکایت پر قائم ہیں تاہم وہ معاملے پر میڈیا کی زینت بنانے سے پرہیز کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آپ نے قابل فخر تاریخ رقم کی، ایمباپے کا اشرف حکیمی کو خراج تحسین

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اپنے ڈیفنڈر  اشرف حکیمی پر عائد کیے گئے جنسی زیادتی کے الزام کو اب تک باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود کیس ٹرائل کورٹ میں جانا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ کلب انتظامیہ کے مطابق حکمی  اگلے ہفتے میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

یاد رہے کہ معروف فٹبال اسٹار اشرف حکیمی گزشتہ سال قطر فیفا فٹبال ورلڈکپ مراکش کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے پہلی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر