لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
سات میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ملتان سطانز پوائنٹس ٹیبل پر رنز ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 20 میچ میں ہفتے کے روز لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
لاہور قلندرز کے بلے باز سیم بلنگز کے شاندار 54 رنز اور عبداللہ شفیق کے دھواں دھار 48 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کھیلنے کے بے تاب و بے قرار ہوگئے
مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کے ستارے گردش میں ؛ جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا
لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان نے ملتان سلطانز کے تین کھلاڑیوں کو صرف 15 رنز کے عویض پویلین کی راہ دکھا دی اور ہدف کے تعاقب میں آنے والی ٹیم کو 159 رنز تک محدود کردیا۔
لاہور قلندرز کے باؤلرز نے چھ میچوں میں کامیابی سے اپنے دیئے گئے ہدف کا دفاع کیا ، اور انہوں نے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز میں ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 5 فتوحات سمیٹ لیں۔
سات میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ملتان سطانز پوائنٹس ٹیبل پر رنز ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے احسان اللہ نے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، تاہم عبداللہ شفیق اور سیم بلنگز نے 46 گیندوں پر 69 رنز جوڑ کر لاہور قلندرز کے حوصلے بلند کردیئے۔ تاہم دونوں کھلاڑیوں کو کیرون پولارڈ نے لگاتار آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھا دی۔
لاہور قلندرز کے راشد خان نے اسامہ میر ، ریلی روسو اور ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کرکے ملتان سلطانز کے پرخچے اڑا دیئے۔
دوسری جانب کیرون پولارڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے 28 گیندوں پر 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شکست کا فرق کم کیا۔