اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہراکر پلے آف میں جگہ پکی کرلی
محمد نواز، نجیب اللہ زدران اور عمر اکمل کی ذمے دارانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 179 رنز بنائے، اسلام آباد کولن منرو کی نصف سنچری کی بدولت 180رنز کا ہدف 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا, 3 وکٹیں لینے والے فضل حق فاروقی بہترین کھلاڑی قرار

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیےپی ایس ایل 8 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو2وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کھیلنے کے بے تاب و بے قرار ہوگئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، یاسر خان بھی 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کو مبصر خان نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی۔
TOP KNOCK, YAAR!
We didn’t even change the match summary photo from last night. This duo worked their magic and turned the tables to @IsbUnited‘s favour. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/NWHBUr11Rs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
افتخار احمد بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے یوں 17 کے مجموعے پر چار وکٹیں گرگئیں جس کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زادران نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد محمد نواز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
I may look OK but deep down I want to watch @Umar96Akmal hit 17 in an over😻#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/z020odppTs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
نجیب اللہ زادران بھی 59 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن عمر اکمل نے آتے ہی چھکوں کی برسات کردی اور صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔
What a comeback by the Purple Force to register a solid total on the board! Looking forward to the second innings 👏🏽#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/xxY8lbJL0e
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
180رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز ایل بی ڈبلیو ہو گئے لیکن کولن منرو نے 29 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
The stump-rattler gets his man.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/q12Uedvo80
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
ایک موقع پر اسلام آباد کے 6 کھلاڑی 111 ر نز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 169 کے مجموعے پر اعظم خان 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن فہیم اشرف نےاسلام آباد کی ناؤ 3 گیندوں پہلے ہی پار لگادی اور وہ 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
Shehzaday! Captain @iFaheemAshraf smooth-sailing his team towards victory 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/QfFzej2DiT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3 وکٹیں لینے والے فضل فاروق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
🌟Player of the Match 🌟 #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvQG pic.twitter.com/Mxm0HC5oAw
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2023
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں 7 میں سے5 میچز جیتنے کے بعد پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔7 میں سے 6 میچز میں شکست کےبعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلے آف مرحلے میں رسائی اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے۔









