شوگران میں برف پوش پہاروں پر "ونٹر ٹورازم” کے تحت جیپ ریلی کا انعقاد

سیاحتی مقام  شوگران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اشتراک سے "ونٹر ٹورازم " کے فروغ اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے برف پوش پہاڑوں پر جیپ ریلی منعقد کی گئی جس میں مقامی اور غیر مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا بھر پور ثبوت دیا

خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادی کاغان کے سیاحتی مقام شوگران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )کے اشتراک سے برفانی ٹریک پر جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ملک کے سرحدی صوبے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادی کاغان کے سیاحتی مقام شوگران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے تعاون سے برفانی ٹریک پر جیپ ریلی منعقد کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

آزاد کشمیر ونٹر ٹورازم فیسٹیول میں بڑی تعداد میں سیاح شریک

سیاحتی مقام شوگران میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اشتراک سے "ونٹر ٹورزم ” کے فروغ اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے برف پوش پہاڑوں پر جیپ ریلی منعقد کی گئی۔

 

برف پوش پہاڑوں میں سیاحتی مقام شوگران میں برفانی ٹریک پر منعقدہ  دلچسپ جیپ ریلی میں 25 سے زائد مقامی اور غیر مقامی ڈرائیورز نے حصہ لیا اور اپنی  مہارت کا ثبوت دیا ۔

جیپ ریلی میں شریک  کھلاڑیوں نے برف پوش پہاڑوں کے مشکل ترین ٹریک پر گاڑیاں چلاکر تماشائیوں کو محو حیرت کردیا، اس موقع پر تماشائیوں نے انہیں بھر پور داد تحسین سے نوازا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے سنجے والی دلچسپ جیپ ریلی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاح موجود رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

 

جیپ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے اعلیٰ افسران نے نمایاں کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات  تقسیم کیے ۔

متعلقہ تحاریر