کوہ پیما شہروز کاشف نے مزید 2 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے

الحمدللہ! دنیا کی بلند ترین 3 چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما  اور دنیا کی  5بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمرکوہ پیما کے  مزید 2 ریکارڈ،  بہت سے اور آنے والے ہیں

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف  نے مزید 2 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

شہروز کاشف دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے 2 الگ الگ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بناڈالے۔

یہ بھی پڑھیے

شہروزکاشف نے رواں سال دوسری مرتبہ دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

نانگاپربت پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروزکاشف کا سراغ مل گیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے  ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2 سرٹیفکیٹ تھام رکھے ہیں۔

شہروزکاشف نے کہاکہ” الحمدللہ! دنیا کی بلند ترین 3 چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما  اور دنیا کی  5بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمرکوہ پیما کے  مزید 2 ریکارڈ،  بہت سے اور آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروزکاشف20 سال کی عمر میں دنیا کی 8 ہزار میٹرسے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب تک 10 چوٹیاں سرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر