شہروز کاشف نے رواں سال دوسری مرتبہ دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

شہروز کاشف بھارت کی پہلی بلند ترین چوٹی  8ہزار 586 بلندکنچن جنگا سر کرنے والے دنیا کے کمر عمرترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما  بن گئے، شہروز نے رواں سال مئی میں کنچن چنگا کو نیپال سے سر کیا تھا۔

عالمی ریکارڈز یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھارت میں واقع دنیا کی تیسری بلندترین چوٹی کنچن جنگا کو رواں سال دوسری مرتبہ سرکرلیا۔

شہروز کاشف 8ہزار 586 میٹربلند چوٹی کنچن جنگا سر کرنے والے دنیا  کے کم عمر ترین پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دوسری بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

شہروز کاشف نے بھارت کی پہلی بلند ترین چوٹی کا اعزاز رکھنے والی کنچن جنگا سر کرنے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی۔انہوں نے بتایا کہ  ”وہ دنیا کی تیسری بلندترین چوٹی کنچن جنگا پر موجود ہیں  ، مجھے فخر ہے کہ میں دنیا کے تیسرے اور بھارت کے پہلے بلند ترین  پہاڑ کو سر کرنے والا پہلا پاکستان ہوں“۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے رواں سال مئی میں بھی 8ہزار586میٹر بلند چوٹی کنچن جنگا کو نیپال کی طرف سے سرکیا تھا۔بعدازاں   رواں سال  اگست میں دنیا کی 11ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون  کو سر کرنے کے بعد وہ 8ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما  ہونے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔

رواں سال کے آغاز میں  شہروز  نے نانگا پربت سر کرنے سے قبل پہلے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں نیپال میں کنچن جنگا، لوتسے اور مکالو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔

نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران وہ اپنے ساتھی فضل علی کے ساتھ شدید موسم میں پھنس گئے تھے  اور ایک مقام پران کا  رابطہ منقطع ہوگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے دونوں نے پہاڑ پر رات گزارنے میں کامیاب رہے تھے اور  پھر خود ہی کیمپ ون پہنچ کر اپنے فولادی اعصاب کا ثبوت دیا تھا ۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف20 سال کی عمر میں دنیا کی 8 ہزار میٹرسے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب تک 10 چوٹیاں سرچکے ہیں۔گزشتہ ماہ ہی شہروز کاشف کا نام دوسری مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر