پاکستان نے تیسرا ٹی20، افغانستان نے سیریز جیت لی، شاداب کے 100 شکار مکمل
پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان میچ اور محمد نبی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں افغانستان کو باآسانی 66رنز سے شکست دیدی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں 3 وکٹیں لینے والے شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نجم سیٹھی کا تجربہ بری طرح ناکام، پاکستان افغانستان سے ٹی20سیریز ہارگیا
جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنادیا
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور محمد حارث ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد طیب طاہر 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق سیریز میں کھاتا کھولنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Afghanistan win the toss and opt to bowl first 🏏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/mNYURyXjgO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
اس کے بعد صائم ایوب اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر کریم جنت کا شکار بنے، عماد وسیم 13، افتخار احمد 31 اور شاداب خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی، فضل حق فاروقی، راشدخان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ لی۔
1️⃣8️⃣2️⃣-7️⃣
An all-round batting display gets Pakistan to an impressive total 🏏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ra0PZ9TkGB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔افغانستان کا کوئی بھی بلےباز پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا اور 19 ویں اوور میں افغان ٹیم 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نجیب اللہ زادران فاسٹ بولر احسان اللہ کی گیند پر زخمی ہونے کے باعث دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہیں آئے، یوں پاکستان نے 66 رنز سے فتح حاصل کی۔
A strong performance sets up a 6️⃣6️⃣-run victory in the third T20I for Pakistan 👏
Congratulations @ACBofficials on the series win.#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/P2VdfjNFjF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی 21 اور رحمان اللہ گرباز 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور احسان اللہ نے 3، 3 جبکہ عماد وسیم، زمان اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
The 1️⃣0️⃣0️⃣th scalp ✅
A special feat for skipper @76Shadabkhan 🌟#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HhmaBFYTRs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
شاداب خان نے ٹی 20 میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کرلیں ، وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
🏏 2️⃣8️⃣ off 1️⃣7️⃣ balls
☄️ 3️⃣-1️⃣3️⃣ in 4️⃣ overs
🇵🇰 captain @76Shadabkhan is player of the match for his all-round heroics 🏆#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/m9EaJbQPgV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
افغانستان نے سیریز میں 1-2 سے اپنے نام کی، یہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اولین سیریز فتح ہے۔شاداب خان میچ اور افغانستان کے محمد نبی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









