ٹوکیو: پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے پھر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا
ٹیکن سیون کے فائنل میں ارسلان نے میو ال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی اسٹار کورین کھلاڑی ’بائے جے من‘ کا ریکارڈ برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے

پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان ایش نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
پاکستانی ای گیمر نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستانی چیمپئن ارسلان ایش نے ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز کیلیے کوالیفائی کرلیا
یہ ٹورنامنٹ 31 مارچ سے دو اپریل تک منعقد ہوا جس میں ٹیکن سیون کے فائنل میں ارسلان نے میو ال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی اسٹار کورین کھلاڑی ’بائے جے من‘ کا ریکارڈ برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
【#EVOJ23 "TEKKEN 7″表彰式】
上位3名には賞金のほか、豪華副賞が贈られました🎁
どの試合も達人の間合いでひりつく緊張感がありました!
誠におめでとうございます‼️🥇Arslan Ash
🥈Meo-IL
🥉Rangchu#EVOJapan2023 pic.twitter.com/EMEwY1OheE— EVO Japan 2023 (@evojapan2023) April 2, 2023
لاہور کے علاقے داروغہ والا سے تعلق رکھنے والے نوجوان گیمر نے 2019 میں جاپان میں ’ٹیکن 7‘ کا ٹائٹل جیتا جبکہ امریکا میں وہ ایولیوشن چیمپئن شپ سیریز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ٹیکن سیریز گیم کے ڈائریکٹر اور چیف پروڈیوسر کی طرف سے کیش پرائز اور دیگر انعامات دیئے گئے۔









