پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان, شاہین آفریدی بھی شامل

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انجری سے صحت یاب ہونے والے شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ اسکواڈ میں انجری سے صحت یاب ہونے ہونے والے شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہین۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، بیٹر کو دونوں فارمیٹ کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ نائب کپتانی فرائض شادب خان کو تضویض کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی باکسر عامر خان ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ہوگئے

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  قومی ٹیم کے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام نے سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہرشامل ہیں۔

انجری سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اعظم خان اور عبداللہ شفیق کو ٹی 20 سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر