ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے کے ساتھ افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنے گھر کے وسیع و عریض کچن میں رمضان المبارک کی روایتی ڈش پکوڑے کے ساتھ افطاری کررہی ہیں۔

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ افطاری کررہی ہیں ، جبکہ اس سے قبل کرکٹر شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے گھر کے وسیع و عریض کچن میں لگے ڈائیننگ ٹیبل پر تشریف فرما ہیں۔ گہرے براؤن رنگ کے بڑے سے میز پر انواع و اقسام کھانے اور مشروب افطاری کے لیے سرو کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خدشات پھیلانے والے غلط ثابت ہوگئے، نجم سیٹھی کا بابراعظم سے ملاقات پر تبصرہ

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان, شاہین آفریدی بھی شامل

دلچسپ بات یہ ہے کہ میز پر مشروب کے چھ گلاس رکھے گئے ہیں جبکہ وائرل ہونے والے ویڈیو میں صرف ثانیہ مرزا اور انکا بیٹا دکھائی دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو دعا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اور ان کے دائیں ہاتھ میں رمضان کی روایتی ڈش پکوڑے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس سے غالباً وہ افطار کریں گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان کے معروف کرکٹ شعیب ملک کی اپنے صاحبزادے اذہان ملک کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھی جس پر کئی مداحوں نے تجسس کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی ، تاہم کچھ مداحوں نے شعیب کی اہلیہ، سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی عدم موجودگی پر تجسس کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں شعیب ملک نے "کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن” کے ساتھ ایک آنکھ مارتے ہوئے ایموجی کو شیئر کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر