پراٹھے بیچنے پر مجبور کک باکسر آغا کلیم نے پھر تربیت شروع کردی
آغا کلیم نے اپنی وڈیو شیئر کرکے تعاون کرنے پر شاہد آفریدی اور علی ظفرکا شکریہ ادا کیا، دبئی کک باکسنگ کیمپ پر نظریں جمالیں

معاشی مشکلات کے باعث پراٹھے فروخت کرنے پر مجبور پاکستان کے کک باکسر آغا کلیم نے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سپر اسٹار گلوکار علی ظفر کی مدد اور تعاون کے بعد ایک بار پھر تربیت شروع کردی۔
چند روز قبل آغا کلیم کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ’پراٹھے‘ بنا رہے تھے اور حکومت، صحافیوں اورمخیر حضرات سے مدد کی درخواست کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی کی رمضان کی حرمت اور عزت کا خیال رکھنے کی اپیل
شاہین شاہ آفریدی مسجد اقصیٰ میں جاری اسرائیلی مظالم پر بول اٹھے
آغا کلیم کی وڈیو وائرل ہونے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ وہ ان کی مدد کے لیے تیار ہیں اور انہیں مزید مدد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا اسٹارلیگز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔شاہد آفریدی نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں وہ تمام مدد اور آلات ملیں گے جو تربیت کے لیے درکار ہیں۔
We are fully ready to take this responsibility and help you reach milestones in your career inshaAllah. Please reach out to @SAFoundationN and @megastarsleague that has been created for this purpose – I have alerted both teams. They will connect you to the tools you need. https://t.co/e037PcZUv0
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 8, 2023
دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے بھی آغا کلیم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپورٹس حکام سے ایسے مستحق کھلاڑیوں کی مدد کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہیے، خاص طور پر ان لوگوں کی جنہوں نے ہمیں عالمی سطح پرقابل فخر بنایا ہے اور انہیں کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ایسے ٹیلنٹ کو روکنے والے اسپورٹس مافیاز کا خاتمہ ہونا چاہیے، میں اس کی مالی مدد کروں گا۔
We must value our national heroes, especially those who’ve brought us international pride, and never abandon them. The sports mafias that hold back such talent should be eradicated. I will support him financially.
He should return to the ring and fight again, and I’ll train with… https://t.co/wVbr6SPS2H— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 8, 2023
انہوں نے کہاکہ اسے رنگ میں واپس آنا چاہیے اور دوبارہ لڑنا چاہیے۔گلوکار نے اپنی اگلی فلم کے لیے آغا کلیم کے ساتھ تربیت کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Allhmduillah Back To Training JazakAllah 😇❤️🇵🇰@SAfridiOfficial @AliZafarsays @SAFoundationN In shaa Allah next plan Dubai For heigh level Muay Thai kickboxing camp 🙏🇵🇰 pic.twitter.com/DelibgSVA8
— Kickboxer Agha Kaleem (@AghaKickboxer) April 9, 2023
دریں اثنا آغا کلیم نے گزشتہ روز تربیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے بعداپنی ایک وڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ الحمد للہ !تربیت دوبارہ شروع کردی ہے ،انہوں نے شاہد آفریدی اور علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اگلا منصوبہ دبئی میں ہائی لیول موائے تھائی کک باکسنگ کیمپ ان کا اگلامنصوبہ ہے۔









