شعیب اختر بزرگ فاسٹ بولر سے ملنے کے خواہشمند

ارے واہ 100 سال کی عمر  میں 100 میل فی گھنٹہ،میں اس شخص سے ملنا چاہوں گا،ڈھونڈ کر لائے کوئی، سابق فاسٹ بولر کا بزرگ کی وڈیو پر تبصرہ

 دنیا کے تیزترین سابق باؤلر شعیب اختر کوشاندار ایکشن کے ساتھ گیند کرنے والے بزرگ فاسٹ بولر کی وڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سابق فاسٹ بولر نے باریش بزرگ سے ملنے کی خواہش  ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

پراٹھے بیچنے پر مجبور کک باکسر آغا کلیم نے پھر تربیت شروع کردی

شاہین شاہ آفریدی کی رمضان کی حرمت اور عزت  کا خیال رکھنے کی اپیل

 

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے باریش بزرگ فاسٹ بولر کے حیران کن بولنگ ایکشن کی وڈیو سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تھی جسے اب تک 5 لاکھ35ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ13 ہزار صارفین اس وڈیو کو لائک اور تقریباً 900 افراد اسے شیئر کرچکے ہیں۔

شعیب اخترنے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ”ارے واہ 100 سال کی عمر  میں 100 میل فی گھنٹہ،میں اس شخص سے ملنا چاہوں گا،ڈھونڈ کر لائے کوئی“۔

متعلقہ تحاریر