شہروز کاشف سمیت 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 10 ویں بلندترین چوٹی اناپورنا سرکرلی

شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے، شہروز کاشف نے پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کےساتھ آج صبح 8ہزار 91 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا سرکی، ساجد سدپارہ نے بھی ہفتے کو اسی چوٹی کو سرکیا تھا۔

شہروز کاشف سمیت 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 8ہزار 91 میٹر بلند دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سر کرلی۔

  شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کوہ پیما شہروز کاشف نے مزید 2 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے

عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی بے اعتنائی پر پھٹ پڑے

21سالہ شہروز کاشف نے آج  صبح 6بجکر 31 منٹ پر خاتون پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے ساتھ 8ہزار 91میٹر بلندماؤنٹ  اناپور کو سر کرلیا۔گزشتہ روز ساجد سدپارہ نے بھی اس چوتی کو بغیر آکسیجن کے سر کرنے کااعزاز حاصل کیا تھا۔

 21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیمابن گئےہیں ، وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔نوجوان کوہ پیماء اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

شہروز کاشف کے ساتھ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی  8 ہزار 91  میٹر بلند دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا،وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی  پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں ۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Naila Kiani (@naila._.kiani)

واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

قبل ازیں عظیم پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ نےہفتے کی صبح 11 بجے ماؤنٹ اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کیا تھا۔ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے، وہ آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنچن جنگا بھی سر کریں گے۔

متعلقہ تحاریر