مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کو 3 دن کیلیے جوائن کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈکی خواہش ہے کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیں تاہم مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ، تاہم حیران کن بات یہ ہے انہوں نے صرف تین دن کے لیے ٹیم کو جوائن کیا ہے ، 18 اپریل کو انہوں نے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کیا تھا جبکہ جمعرات کے روز یعنی 20 اپریل کو وہ واپس روانہ ہو جائیں گے۔
مکی آرتھر نے نہ تو ٹیم کو بطور ڈائریکٹر جوائن کیا اور نہ ہی بطور ہیڈ کوچ۔ وہ 20 اپریل کو واپس انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ ڈربی شائر کے کرکٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے
مجبور مت کریں، راز باہرنکالے تو آپ بے عزت ہوجائینگے، عمر اکمل کا سینئرز کوانتباہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خواہش ہے کہ مکی آرتھر ایشیا کپ، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی بطور ہیڈ کوچ نگرانی کریں۔ تاہم مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
مکی آرتھر 2016 اور 2019 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی نگرانی میں پاکستانی ٹیم نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئٹی ٹیموں کی الگ الگ تشکیل کی تھی۔
2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی قیادت میں T20 ٹیم کو تبدیل کرنے میں بڑی مدد کی اور انہیں آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر لے گئے۔
مزید اہم بات یہ ہے کہ مکی آرتھر کی واپسی انہیں کئی کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ جوڑ دے گی، جن کی ترقی میں انہوں نے اپنے پہلے دور میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مکی آرتھر 18 اپریل کو پاکستان آ رہے ہیں۔









