شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑکر بلے بازی پر توجہ دینے کا مشورہ

بابر کی کپتانی میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے اور اسے پختہ ہونے میں کافی وقت لگے گا، میں بابر کی جگہ ہوتا تو خود کو کپتانی سے دور رکھتا، سابق کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ”اسکور“ میں گفتگو ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کو 3 دن کیلیے جوائن کرلیا

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوری نتائج کی توقع رکھنا ایک کلچر ہے ، ایسا 20 سے 25 سال پہلے  ہوا کرتا تھا جب ایک کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جتوادیتا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہے، آج کامیابی کے لیے ٹیم میں چار سے پانچ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، اگر  میں بابر کی جگہ ہوتے تو کپتانی سے خود کو دوررکھتااور اپنی بیٹنگ پر توجہ دیتا۔

شعیب ملک نے کہاکہ  بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں،بابر اعظم کو گائیڈکرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سےکپتانی چھڑوادیں۔

 سابق کپتان نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے  سے بابر اعظم کو بین الاقوامی سطح پر مزید ریکارڈ بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ ان پر دباؤ صرف ان کی بیٹنگ تک ہی محدود رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر کی کپتانی میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے اور اسے پختہ ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

متعلقہ تحاریر