پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا امکان

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو وزیراعطم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی اور 2014 کے آئین کو بحال کرنے کے لیے 14 رکنی کمیٹی کا انچارج بنایا تھا، اب اس مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کو اپنے معاملات مکمل کرنے کے لیے دو ماہ کی توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔

نجم سیٹھی کو ابتدائی طور پر پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ وزیراعطم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی اور 2014 کے آئین کو بحال کرنے کے لیے 14 رکنی کمیٹی کا انچارج بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

انتظامی کمیٹی نے پی سی بی کے سابق سربراہ رمیز راجہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ عبوری بنیادوں پر سیٹھی کو تعینات کردیا۔ تبدیلیوں میں سب سے نمایاں تبدیلیاں پاکستان میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز اور نئی کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹیوں کی تشکیل تھیں۔

اس کے بعد 14 رکنی کمیٹی کو پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر اور شاہد آفریدی کے باہر ہونے کے بعد کم کردیا گیا جبکہ ہارون رشید چیف سلیکٹر کے طور پر اپنا نیا کردار ادا کررہے ہیں۔

مینیجمنٹ کمیٹی اور نجم سیٹھی کے لیے بھی مبینہ طور پر توسیع ضروری ہے کیونکہ پی سی بی نے ابھی 16 میں سے سات ریجنز میں انتخابات کروانے ہیں۔ پی سی بی کے بائی لاز کے مطابق چھ ماہ کی مدت کے لیے ایک عبوری کمیٹی مقرر کی جاتی ہے جسے ضرورت کی بنیاد پر مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

سیٹھی کی جماعت کو اس کردار میں صرف 120 دن کا وقت دیا گیا تھا یعنی توسیع کی ضمانت دی گئی ہے۔ اگلے تین سال کے لیے پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے انتخابات مکمل ہونے کے بعد نیا بورڈ آف گورنر قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر