بابراعظم اور رضوان نے کرکٹ چھوڑنے پر غور کیوں شروع کردیا؟

فرانسز نگانو، کمارو عثمان اور جیمیز ونسٹن جیسے چیمپئنزکرکٹ کھیلنے کیلیے تیارہوجائیں تو لگتا ہے  کہ وقت آگیا ہے کہ رضوان اور میں کرکٹ چھوڑ کر کسی اور کھیل کا حصہ بن جائیں، کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول  میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ایجوکیشن پروگرام مکمل کرلیا ہے۔

اسے بابر اور رضوان کی صحبت کا اثر کہیں یا کرکٹ کا جنون، کہ مکس مارشل آرٹس سے وابستہ مشہور کھلاڑیوں نے بھی کرکٹ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس پر کپتان  بابر اعظم نے مستقبل کیلیے دیگر  امکانات کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اور رضوان ہارورڈ کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلیے امریکا پہنچ گئے

بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو ایشیاء کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر ہارورڈ بزنس اسکول  میں منعقدہ ایجوکیشن پروگرام کے شرکا کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے جس میں محمد رضوان ، مکس مارشل آرٹس سے وابستہ فرانسز نگانو،کمارو عثمان،جیمیز ونسٹن اور ان کی خاتون  ٹرینر بھی موجود ہیں۔

بابر اعظم نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”فرانسز نگانو، کمارو عثمان اور جیمیز ونسٹن جیسے چیمپئنزکرکٹ کھیلنے کیلیے تیارہوجائیں تو لگتا ہے  کہ وقت آگیا ہے کہ رضوان اور میں کرکٹ چھوڑ کر کسی اور کھیل کا حصہ بن جائیں“۔

متعلقہ تحاریر