پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی کے شیڈول کے مطابق اگست میں جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا جبکہ اگلے سال اپریل سے مئی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے 2023-2024 کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئندہ 2023-2024 سیزن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ہٹ دھرمی کے باجود ایشیاء کپ کا شیڈول جاری؛ 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

پی سی بی کے شیڈول کے مطابق اگست میں جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا۔سیریز تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی ۔

ٹیم اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر پانچ سیریز میں حصہ لینے والی ہے، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور عالمی  سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

پی سی بی شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ اگلے سال اپریل سے مئی میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ایک اور دلچسپ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے دورہ پاکستان کے میچوں کی تعداد اور فارمیٹس کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان ہونا باقی ہے جوکہ  جلد جاری کردیا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوم سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے دوروں کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

لیونل میسی کو بغیر ویزے چین میں داخلے پر بیجنگ ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا

خواتین ٹیم  کے بین الاقوامی دوروں سے صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور کھیل کے مختلف حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے قابل مواقع فراہم کریں گے۔

پاکستانی خواتین کی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے بھی تیار ہے، جہاں وہ قوم کی نمائندگی کریں گی اور  ایشین گیمز میں کرکٹ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گیں

متعلقہ تحاریر