بھارتی ہٹ دھرمی کے باجود ایشیاء کپ کا شیڈول جاری؛ 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا جسکے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا،ایونٹ کے چار میچز لاہور جبکہ بقایا 9 میچز کا انعقاد سری لنکا میں کیا جائے گا

ایشیا کپ 2023 کے چار میچ پاکستان جبکہ بقایا 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے  ۔بھارتی تحفظات کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کے 4 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد بن سلمان نے سعودی کرکٹ ٹیم کے قیام کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے رجوع کرلیا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا جسکے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک  پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ  باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر بھارت فائنل  میں پہنچا تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کا مؤقف تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی تاہم چیئرمین پی سی بی  کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا۔

بھارت کی  ہٹ دھرمی کی وجہ  پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تاہم شیڈول کے اعلان کے بعد خدشات دور ہوگئے ۔

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی جسے بھارت کی جانب سے  مسترد کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  نجم سیٹھی  کے مطابق پاکستان ایشیاء کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی  کے لیے پرعزم ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی پر حکومتی اتحاد میں اختلاف؛ ذکاء اشرف نئے چیئرمین ہونگے

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہو گا، ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان 2008کے بعد پہلی مرتبہ ایشیا کپ کی میزبان کرے گا ۔

متعلقہ تحاریر