جامعہ این ای ڈی میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی، شیخ الجامعہ این ای ڈی نے کہا کہ یہ لیگ نوجوانوں کی لیگ ہے نوجوان عزم و حوصلے کو بنیاد بناکر چھا جائیں

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی گرلز اوربوائز ہاکی  اور والی بال لیگز کاباقاعدہ آغاز 21 جون سے کراچی میں ہورہا ہے۔

 اسپورٹس لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی انچارج شہباز شریف سیکریٹریٹ سندھ خواجہ شعیب تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے احسن رمضان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

افتتاحی تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی خواجہ شعیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایونٹ کو کامیابی سے آرگنائز کیا جائے اورسندھ  کی ٹیموں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں جبکہ شیخ الجامعہ این ای ڈی  نے کہاکہ کھیل مثبت سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی  پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی  نے ایچ ای سی کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لیگ نوجوانوں کی لیگ ہے نوجوان عزم و حوصلے کو بنیاد بناکر چھا جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر، پاکستان کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک

ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ میں کراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھرریجن کی گرلز اور بوائز ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 انہوں نے کہا کہ  اس لیگ کے انعقاد کا مقصد سندھ کے ان علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، جہاں کھیلوں کی سہولتیں نا ہونے کے برابر ہیں اور کھلاڑیوں کو بہت کم مواقع میسر ہیں۔

جاوید میمن کا کہنا تھا کہ  ہماری کوشش تھی کہ کھیلوں میں سندھ   کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملیں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ کے اجلاس میں حنا پرویز بٹ اور رانا مشہود شرکت سوالات کی زد میں آگئی

یاد رہے کہ لیگ کے میچز اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی گراؤنڈاور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جائیں گے۔ ان ہاکی لیگز کی میزبانی سر سید یونیورسٹی کر رہی ہے۔

یونی ورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے لیگز کے کامیاب انعقاد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کاا علان کر دیا ہے جس کے مطابق چیف آرگنائزر ارشد خان ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر