احسن رمضان ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 2 کے مقابلے میں 5 سیٹ سے شکست دی، انہوں نے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ تیرداد آزاد پوری کو ہرایا تھا۔

 پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرملکی سطح پر  تاریخ رقم کر دی۔

احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 2 کے مقابلے میں 5 سیٹ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے احسن رمضان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

16 سالہ احسن نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی 4فریمز جیتے جس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز جیتے، ساتویں فریم میں احسن رمضان نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستانی کھلاڑی نے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔

احسن ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں۔ ماضی میں فرحان مرزا دو مرتبہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک ایک فائنل کھیل چکے ہیں۔

احسن نے ایشین انڈر 21 اسنوکر  چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی ایران کے تیرداد آزادی پور کو شکست دی تھی، احسن نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف بیسٹ آف 7 سیمی فائنل 2-4 سے جیتا تھا۔

متعلقہ تحاریر