ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان: پاکستان بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ میچز ملتان اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست کو ہوگا ، پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے بدھ کے روز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کیا، جس کے مطابق پاکستان میں میچز کی میزبانی ملتان اور لاہور کریں گے۔
ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کے مطابق پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اے سی سی کا ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب
بھارت میں کسی بھی جگہ کسی کے ساتھ بھی کھیلنے کو تیار ہیں، بابر اعظم
شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے، جے شاہ نے ایشیا کپ کو اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیا، کیونکہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
I am happy to announce the schedule for the highly anticipated Men's ODI #AsiaCup2023, a symbol of unity and togetherness binding diverse nations together! Let's join hands in the celebration of cricketing excellence and cherish the bonds that connect us all. @ACCMedia1 pic.twitter.com/9uPgx6intP
— Jay Shah (@JayShah) July 19, 2023
گروپ مرحلے کے تین میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جب کہ سری لنکا کا کینڈی بھارت کے گروپ مرحلے کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔
اگر صورتحال بہتر رہی تو پھر 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انڈیا کو سیڈنگ میں بالترتیب اے ون اور اے ٹو رکھا گیا ہے۔ اس گروپ اے میں تیسری ٹیم نیپال ہے۔
کولمبو فائنل کے ساتھ سپر فور کے میچز کی میزبانی کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ اس بار 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور اس مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں گی۔