نیوزی لینڈ میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، شائقین افسردہ

شائقین کی نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اتری کیونکہ اس کے بیٹنگ آرڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بلیک کیپس کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 239 پر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ اسی پچ پر میزبان ٹیم کے 431 رنز کا اسکور بنایا جس میں کپتان کین ولیمسن کے 100 اور راس ٹیلر، ہنری نکولس، اور بی جے واٹلنگ کی نصف سینچریاں شامل ہیں۔

کین ولیم سن
سما ٹی وی

پاکستان کے محمد رضوان اور فہیم اشرف کی مزاحمت ٹیم کا اسکور 239 تک بڑھا سکی اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو فالو آن سے بچا لیا۔

فہیم اشرف اور محمد رضوان
ڈی این اے انڈیا

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی ناقص کارکردگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ٹیم کی جانب سے اکثر ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے خاص طور پر جب آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ان کی سرزمین پر ہو۔

پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم اور عمر گل کی ٹیم آف ڈیکیڈ میں عدم شمولیت پر اعتراضات

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کی عدم صحتیابی پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کے لیے نقصاندہ ثابت ہوئی ہے۔

اب پاکستان 373 کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے اور اس نے اپنے تین اہم بلے باز کھو دیئے ہیں۔ شائقین کو توقع ہے کہ تقریباً ایک دہائی کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی ان کی امیدیں ختم ہوجائیں گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے