فواد عالم کے کیریئر کی دوسری سینچری کے ساتھ نیا ریکارڈ

فواد عالم ایشیاء سے باہر چوتھی اننگز میں اس صدی میں سب سے زیادہ وقت تک وکٹ پر رہنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں

فواد عالم نے تقریباً 11 سال بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سینچری اسکور کی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے جولائی 2009 میں سینچری بنائی تھی۔

نیوزی لینڈ کے بے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میزبان ٹیم کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں فواد عالم نے 11 سال 5 ماہ بعد کیرئیر کی دوسری سنچری 14 چوکوں کی مدد سے بنائی ہے۔

فواد عالم کی سینچری کی پاکستانی کرکٹ شائقین نے تعریف کی ہے۔ یہ سنگ میل طے کرنے کے بعد ہیش ٹیگ فواد عالم پاکستان میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈز میں آگیا ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فواد عالم کو طویل عرصے تک ٹیم سے دور رکھا تھا۔ ڈومیسٹک سیزن میں فواد عالم نے رنز کے انبار لگائے تو مداحوں نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے انہیں خارج کیے جانے پرسوالات کیے تھے۔

کئی برسوں تک فواد عالم قومی ڈومیسٹک ٹیسٹ چیمپیئن شپ اورقائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ اسکورر یا پھر ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں رہے۔ اس کے باوجود فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، شائقین افسردہ

ان کی عمدہ بیٹنگ اوسط رنز اوراہم اننگزمصباح الحق کو اس وقت تک قائل نہیں کرسکیں جب تک کہ رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انہیں ٹیسٹ ٹیم میں واپس نہیں بلایا گیا تھا۔

انگلینڈ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہونے کے بعد ناقدین نے فواد عالم کے انتخاب پراعتراضات شروع کردیئے تھے۔ لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں سینچری اسکور کر کے فواد عالم نے تنقید کے کرنے والوں کے منہ بند کردیئے۔

یہ سینچری اسکور کرنے کے بعد فواد عالم ایشیاء سے باہر چوتھی اننگز میں اس صدی میں سب سے زیادہ وقت وکٹ پرگزارنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ 360 سے زیادہ منٹس تک وکٹ پر ٹھہرے رہے۔ اس سے قبل 2016 میں اسد شفیق نے برسبین میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح کو ہٹایا یا جان چھڑائی؟

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے