پاکستان کیا ہارا نیوزی لینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا
کیویز کے 600 رنز کے تعاقب میں شاہین محض 176 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ کیویز کے 600 رنز کے تعاقب میں شاہین محض 176 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگزمیں بھی پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔ پاکستانی شاہینوں نے نہ صرف ٹیسٹ سیریز میں شکست کھائی بلکہ کیویزکو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی دلوادی۔ نیوزی لینڈ نے جس وکٹ پر 600 رنز اسکور کیے اسی وکٹ پرپاکستانی کرکٹ ٹیم محض 176 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی نصف سنچری تک نہیں اسکورکرسکا۔
شان مسعود بڑی شان سے پچ پر آئے لیکن صفرپرآؤٹ ہوکر واپس لوٹ گئے۔ عابد علی نے 26، حارث سہیل نے 15، فواد عالم نے 16 اور محمد رضوان نے 10رنز بنائے۔ ان کے علاوہ اظہرعلی نے 37، فہیم اشرف نے 28 اور محمد عباس نے محض 3 رنزبنائے۔
پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرکائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس بار پاکستان کے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
فواد عالم کے کیریئر کی دوسری سینچری کے ساتھ نیا ریکارڈ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کو مسلسل 2 ٹیسٹ میچز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے رینٹنگ پوائنٹس کی تعداد 118 ہوگئی ہے جبکہ 116 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
🇳🇿 NEW ZEALAND ARE NO.1️⃣🎉
Victory over Pakistan has sent Kane Williamson’s side to the 🔝 of the @MRFWorldwide ICC Test Team Rankings!
They have achieved the feat for the first time in rankings history 👏 pic.twitter.com/8lKm6HebtO
— ICC (@ICC) January 6, 2021
دوسری جانب پاکستان کی رینکنگ 82 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستورساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست تھا جب مصباح الحق بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل تھے۔ لیکن اب جب وہ بطور کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں تو ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا رجحان ہے۔