میسی کا ریڈ کارڈ بارسلونا سے نکلنے کا حربہ ؟

ایک تاثر یہ ہے کہ میسی کی یہ حرکت دراصل بارسلونا سے پیچھا چھڑانے کا حربہ ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو اپنے فٹبال کلب بارسلونا کی طرف سے پہلی مرتبہ میچ کے دوران ریڈ کارڈ دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘میسی’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

اسپینش سپر کپ کا فائنل میچ اپنے اختتامی مرحلے میں تھا جب اچانک میسی نے اتھلیٹک بل باؤ کلب کے کھلاڑی کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ گردن پر زور سے ہاتھ مارکر اسے گرا دیا۔ ریڈ کارڈ ملنے کے بعد میسی کی ٹیم پرفارم نہ کرسکی اور انہیں حریف ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3 گولزسے  شکست دے دی۔

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’میسی’ اور ‘ بارسا ‘ ٹرینڈ کر رہا تھا۔

میسی نے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے لیے 750 سے زیادہ میچز کھیلے لیکن گزشتہ برس میسی نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فٹبال اسٹار نے بذریعہ فیکس بارسلونا سے فوری طورپر رخصت ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن میسی کلب کی خواہش کے بغیر اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے تھے جب کوئی حریف کلب بارسلونا کو 700 ملین یوروز ادا کرے۔ اتنی بڑی رقم کے عوض کھلاڑی کو کوئی دوسرا فٹبال کلب خرید نہیں سکا جس پر میسی کو کلب میں ہی رہنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس 14 سال بعد جنوبی افریقہ سے بدلہ لینے کا موقع

لیونل میسی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس قسم کے کھلاڑی نہیں جو کھیل کے قوانین کی پاسداری نہیں کریں۔ ایک تاثر یہ ہے کہ اسٹار فٹبالر کی یہ حرکت دراصل بارسلونا سے پیچھا چھڑانے کا حربہ ہے۔ کیونکہ اگر بارسلونا خود میسی کو نکال دے تو 700 ملین یوروز کی شرط بھی لاگو نہیں ہوگی۔

دوسری جانب بارسلونا کلب کی خواہش ہے کہ میسی اپنے کیئریرکے اختتام تک اسی کلب سے وابستہ رہیں گے۔ لیکن کپتان میسی کی اس حرکت نے کلب کو انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور کردیا ہے۔ لیونل میسی پرممکنہ طور پر 4 میچز کے لیے پابندی لگائی جاسکتی ہے یا انہیں کلب سے نکالا بھی جاسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوگیا تو شاید میسی اسے اپنی کامیابی ہی سمجھیں گے۔

متعلقہ تحاریر