اہم کھلاڑیوں کے بغیر انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز میچ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بالر جسپرت بُمراہ سمیت اہم کھلاڑیوں کے بغیر اور ناتجربہ کار باؤلرز کے ساتھ انڈیا نے برسبین میں چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔

چوتھی اننگ میں 336 رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم آسٹریلیا پر حاوی رہی۔ شوبن گل نے 91، جبکہ پجارا نے 56 رنز بنائے۔

رشاب پنتھ ناقابل شکست رہے جنہوں نے اپنی ٹیم کے لیے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز میچ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ حالانکہ پاکستانی ٹیم اِس میچ میں شریک نہیں تھی لیکن اُس کے باوجود پاکستان میں بھی آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مداحوں نے ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی پیسرزکے خلاف انڈین بلے بازوں کی جارحانہ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس 14 سال بعد جنوبی افریقہ سے بدلہ لینے کا موقع

محمد سراج نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ برسبین ٹیسٹ سے قبل محمد سراج کے والد انتقال کر گئے تھے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

انڈیا نے آسٹریلیا کی سرزمین پریہ ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔

متعلقہ تحاریر