شنیرا اکرم کا وسیم اکرم کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ
وسیم اکرم وائرل تصویر میں ریپ سنگر کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔
شنیرا اکرم اکثرو بیشتر مختلف سماجی مسائل پر اپنا تبصرہ پیش کرتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ وسیم اکرم کی تصویر پر ان کے ذاتی تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ایک مداح نے ان کی تصویر شیئر کردی۔ جس میں وہ ریپ سنگر کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ ماضی کے معروف فاسٹ بالر تصویر میں کالا چشمہ، ٹوپی، چین، مختلف بریسلیٹس اور انگوٹھیاں پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مداح کی اس پوسٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’بس اب یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔‘
And I’ve now seen everything 😳 https://t.co/CjxZHTJgIF
— Shaniera Akram (@iamShaniera) January 20, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم اکثر و بیشتر ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پیغامات میں ٹیز کرتے رہتے ہیں۔
@wasimakramlive This tweet is more romantic than the card you gave me for our anniversary! 🤔😂 https://t.co/FRTpxWAVId
— Shaniera Akram (@iamShaniera) January 26, 2018
یہ بھی پڑھیے
شنیرا اکرم ماحولیاتی آلودگی پر بھی بول پڑیں
سوشل میڈیا پر پاکستان کی اس مشہور جوڑی کی طرف سے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی سامنے آتا رہتا ہے۔
The day we celebrate Pakistan’s independence happens to be the same day that I lost mine 🤣 🇵🇰 Happy Anniversary to @iamShaniera my life means nothing without you in it!
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 14, 2019
واضح رہے کہ شنیرا اکرم کراچی کے مسائل پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ کبھی وہ ساحل سمندر پر پڑے کچرے کے ڈھیر کو موضوع بحث لاتی ہیں تو کبھی وہ شہریوں اور فوڈ چینز کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا درس دیتی ہیں۔