بابر اعظم اور کوئنٹن ڈی کوک ایک دہائی بعد نیشنل اسٹیڈیم میں تاریخ دہرائیں گے

دونوں ملکوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیمز میں جگہ بنانے کے بعد دونوں متاثر کُن بلے بازوں نے قومی کرکٹ ٹیمز میں شمولیت اختیار کی اور اب دونوں اپنی اپنی ٹیمز کی قیادت کریں گے۔

تاریخ 26 جنوری کو ایک دہائی کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے آپ کو دہرائے گی جب  پاکستان کے بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے  کوئنٹن ڈی کوک کپتان کی حیثیت سے ٹاس کے سکے کو ایک ساتھ ساتھ فضا میں بلند ہوتے دیکھیں گے۔

دونوں ملکوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیمز میں جگہ بنانے کے بعد دونوں متاثر کُن بلے بازوں نے قومی کرکٹ ٹیمز میں شمولیت اختیار کی اور اب دونوں اپنی اپنی ٹیمز کی قیادت کریں گے۔

اب بابر اعظم اور کوئنٹن ڈی کوک پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 26 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے اور تاریخ کو دہرائیں گے۔

دونوں نے بلے ہاتھوں میں پکڑ کر اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کی زینہ عبور کیا ہے اور کچھ متاثر کن ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

بابر اعظم

    1. بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 3000 رنز بنانے والے تیزترین ایشین بلے باز ہیں اور انہوں نے صرف 68 اننگز کھیلی ہیں۔
    2. وہ ون ڈے میں سنچری بنانے والے سب سے تیز بلے باز ہیں۔
    3. پاکستان کا کپتان ٹی ٹونٹی میں 1000 رنز تک پہنچنے والا تیزترین بلے باز بھی ہے۔
    4. ورلڈ کپ 2019 میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز پاکستان کے لئے بنائے تھے۔
    5. وہ پاکستان کے 2016 ، 2017 اور 2019 میں ون ڈے کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے پاس 14 سال بعد جنوبی افریقہ سے بدلہ لینے کا موقع

کوئنٹن ڈی کاک

    1. کوئنٹن ڈی کوک نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ساتھ مشترکہ طور پر تین ون ڈے سنچریز بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر بانٹاہے۔
    2. بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیسٹ میں مسلسل پانچ ٹیسٹس کے دوران پچاس سے زیادہ اسکور کرنے والے پانچویں جنوبی افریقی بلے باز ہیں۔

آئی سی سی کی درجہ بندی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ ڈی کوک 15 ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کے کپتان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس وقت جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیبل میں 12 ویں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر