ہانیہ عامر نے خواتین کو کھیلوں میں کمزور کیوں ظاہر کیا؟

ہانیہ کی ویڈیو میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین کرکٹ کی سختیاں برداشت نہیں کرسکیں۔

ہمارے ملک میں یہ تاثرعام ہے کہ خواتین کمزور کھلاڑی ہوتی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر، وہاب ریاض سے کرکٹ میچ میں بالنگ کی شرائط منواتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ دور میں خواتین مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر اپنا لوہا منوارہی ہیں۔ کئی ایسے شعبے جن کے بارے میں ماضی میں کہا جاتا تھا کہ خواتین کی وہاں کوئی گنجائش نہیں، ان شعبوں میں بھی صنف نازک کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔

خواتین کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان کی سختیاں برداشت نہیں کرسکتیں۔ پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں بھی یہی ظاہر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر، وہاب ریاض کو زلمی کے کرکٹ میچ سے قبل بالنگ کرانے سے پہلے فاسٹ بالنگ، باؤنسر، اسپن اور سوئنگ کرنے سے منع کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fakiha♡Hania🍫 (@haniaiscutest)

اس ویڈیو سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے گھبراتی ہیں حالانکہ چند ماہ قبل آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انڈین کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلا اور انہیں زیر کردیا تھا۔

 

 

یہ بھی پڑھیے

ثمینہ بیگ موسم گرما میں کے ٹو سر کریں گی

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم مختلف پلیٹ فارمز پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے۔ کپتان ثناء میر پاکستان کی پہلی باؤلر ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ خواتین باکسنگ، فٹبال، آئس ہاکی، ٹینس اور رگبی نہ صرف کھیلتی ہیں بلکہ اس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر