پی ایس ایل کراچی والوں کے لیے پریشانیوں کا سبب
پی ایس ایل کے موقع پریونیورسٹی روڈ سمیت کراچی کے اسٹیڈیم روڈ کے اطراف کی سڑکیں عوام کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
پاکستان سپیر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن جہاں شائقین کرکٹ کے لیے اہمیت کا حامل ہے وہیں کراچی کے عوام کے لیے پریشانیوں کا سبب بھی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
کراچی میں کارساز سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ اور نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے سے یونیورسٹی روڈ جانے والے راستے سمیت شہر کی کئی سڑکیں عوام کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹی روڈ جانے کے لیے پرانی سبزی منڈی یا پھر ڈالمیا والا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے جس ک وجہ سے ان راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ ایمبولینسز بھی اس ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہورہا بلکہ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں عوام کو ان ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے باوجود بھی عوام کی اس پریشانی کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے دیگر شہروں کا جائزہ لیا جائے تو وہاں کے حالات کراچی کے برعکس نظر آتے ہیں۔ صرف ٹیم کے اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے وقت راستے بند کیے جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں عوام کا غصہ اب سوشل میڈیا پر نظر آتا ہے۔ ادھر سندھ اسمبلی کے رکن ارسلان تاج نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
It took me one hour to reach Agh Khn Hospital from my house which is less than 7 kms away.
Why do we have to block these major roads for a practice session of PSL or other #cricket matches ?
These matches have become nuisance for the vicinity.#PSL6 pic.twitter.com/As3LFfn7Jx
— Arsalan Taj (@ArsalanGhumman) February 15, 2021
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں ٹریفک کی بہتری کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹریفک کی بدترین صورتحال نظر آرہی ہے۔
We requested the AIG to look into the matter of blocking roads near hospital but it seems they don’t care.
This is the road just outside two major hospitals in the city. Huge mess !!#PSL2021 #cricket #karachi @KhiTraffic https://t.co/A6qZFm5HI2 pic.twitter.com/mwgq6rDUNM
— Arsalan Taj (@ArsalanGhumman) February 15, 2021
ارسلان تاج نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر ایڈیشنل آئی جی سندھ سے بات کی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہیں بالکل بھی پرواہ نہیں ہے۔
جبکہ ‘کراچی ٹریفک اپڈیٹس’ کے نام سے چلائے جانے والے ٹوئٹر ہینڈل نے پی ایس ایل کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل کا حال احوال بتایا ہے۔
* روڈ بلاک *
لالو خیت سے حسن اسکوائر برج تک سر شاہ محمد سلیمان روڈ پر شدید ٹریفک جام۔
پی ایس ایل ٹیم پریکٹس سیشن اور وی آئی پی پروٹوکول ریہرسل کی وجہ سے روڈ بند ہے۔
متوقع تاخیر سے بچیں۔#کراچی#Karachi #KhiAlerts #HBLPSL #PSL6 #PSL2021 Via @DiscoMaulvi pic.twitter.com/5NujG4FY1o
— Karachi Traffic Updates (@KhiTraffic) February 15, 2021
پی ایس ایک اور دیگر بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچز دیکھنا کراچی کے عوام کا حق ہے جو اِن کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کی شبیہ کے لیے بھی بہتر ہوگا۔ لیکن اُس کے انتظامیہ کو عوام کے کی سہولت کو مد نظر رکھنا پڑے گا۔ بصورت دیگر اِس کھیل سے اُن کا دل اچاٹ ہو سکتا ہے جس کا اثر کھیل پر پڑے گا۔