پشاور زلمی نے ٹیم کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا

پشاور زلمی نے ترکش ایئر لائن اور میکڈونلڈ کے ساتھ بھی پارٹنر شپ کرلی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دن قریب آتے ہی ہر ٹیم اپنی پرموشن میں مصروف ہے اسی تناظر میں پشاور زلمی نے اپنی تشہیری مہم کے دوران اپنے ترانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ لیکن شائقین کرکٹ کو اب بھی ٹیم کے پورے  ترانے کا انتظار ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔

پشاور زلمی ہر روز اپنے پارٹنرز کا اعلان کررہی ہے جس میں کئی انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں۔ پشاور زلمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکش ایئرلائن کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کی ٹیموں کی تشہیر عروج پر

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایم جی موٹرزبھی پشاور زلمی کے پارٹنرز ہیں۔ ایم جی موٹرز نے حال ہی میں پاکستان میں گاڑیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ایک الگ ادارہ ہے لیکن اِس کے اور پشاور زلمی کے مالک ایک ہی ہیں یعنی دونوں اداروں کے سربراہ جاوید آفریدی ہیں۔

پشاور زلمی نے بین الاقوامی فوڈ چین میکڈونلڈز کو بھی اپنا پارٹنر بنا لیا ہے۔

اِن تمام اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پشاور زلمی اب تک اپنی ٹیم پر اور اُس کی تشہیر پرسب سے زیادہ خرچہ کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر