پی ایس ایل 6 کی تین ٹیموں کا مختصر جائزہ

ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اپنے اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آغاز کل 20 فروری سنیچر کے روز سے کراچی میں ہونے جارہا ہے۔ آج ہم یہاں تین ٹیموں کا مختصر جائزہ لیں گے جو ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز اپنے نئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جنہوں نے شان مسعود کی جگہ لی ہے۔

ٹیم گروپ مرحلے میں پی ایس ایل 5 سے باہر ہوگئی تھی کیونکہ وہ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو شکست نہیں دے سکی تھی۔

ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے ریلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر اور شاہد آفریدی سمیت ٹی ٹوئنٹی کے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

ملتان سلطان وہ واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہیں پہنچ پائی۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی نے ٹیم کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا

ٹیم کی طاقت

شاہین آفریدی، عثمان قادر اور عمران طاہر سمیت 3 لیگ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی کمزوری

خوش دل شاہ بیٹنگ میں آج کل فارم نہیں کررہے۔

ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرس لین پر کارکردگی دکھانے کے لیے بہت دباؤ ہے۔ تاہم ٹیم کے پاس بھرپور چھکے چوکے لگانے والے بلے بازوں کی کمی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائٹڈ نے 2016 اور 2018 کا پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پی ایس ایل 5 کے ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے صرف 3 میچ جیت پائی تھی۔

ٹیم کی طاقت

ایلکس ہیلز اسلام آباد کا حصہ بن گئے ہیں جو اس وقت ٹی 20 میں سب سے زیادہ اہم بلے باز ہیں۔

ادھر حسن علی اور فہیم اشرف نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹیم کی کمزوری

کولن منرو اور ڈیوڈ ملان کے جانے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ سائڈ کافی کمزور ہوگئی ہے۔ ران کی انجری کے باعث کپتان شاداب خان گزشتہ 2 ماہ کے دوران مکمل طور پر میدان سے باہر رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 کی سب سے کم عمر ٹیم ہے کیونکہ اس کے 9 کھلاڑی 23 سال کی عمر سے کم ہیں۔ اس سال ٹیم میں کرس گیل اور ڈیل اسٹین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جاسکے۔

ٹیم کی طاقت

اس ٹیم میں ٹام بنٹن، کرس گیل، کیمرون ڈیلپورٹ اور اعظم خان جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ دوسری جانب بین کٹنگ اور محمد نواز اسپن آل راؤنڈرز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم کی کمزوری

نسیم شاہ اور اعظم خان نے ابھی تک اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ جبکہ ٹیم کے بیٹنگ لائن اپ میں شین واٹسن اور جیسن رائے کی بھی کمی ہے۔

متعلقہ تحاریر