پی سی بی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سے کسی کو خوش نا کرسکا

پی ایس ایل تقریب پر فواد چوہدری اور انصار عباسی کے درمیان ٹوئٹر پر لڑائی ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب سے کسی کو خوش نہ کرسکا۔ سینئر صحافی انصار عباسی کے تقریب کو بے شرمی اور بے حیائی کا مظاہرہ قرار دینے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میدان میں آگئے۔ شائقین کرکٹ نے بھی ناراضگی کا اظہار کردیا۔

پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں جبکہ افتتاحی تقریب ترکی کے شہر استنبول میں منعقد کی گئی۔ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پی سی بی شائقین کو خوش نا کرسکا۔ انصار عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں غم وغصے کا اظہار کیا۔ لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بےشرمی اور بےحیائی کا مظاہرہ کرنے پر پی سی بی کو شرم آنی چاہیے۔

انصار عباسی کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

ٹوئٹر پر بحث جاری تھی کہ فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے اور انصار عباسی کی ٹوئٹ پر تنقید کی اور لکھا کہ ریاست اور ملک کا متوسط طبقہ اس سوچ کے سامنے ہتیھار ڈالے بیٹھا ہے۔ اس قسم کی ذہنیت مستقبل میں ہمارے معاشرے کو تباہ و برباد کردے گی۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ بھی پی ایس ایل کی تقریب سے خوش دکھائی نہیں دیے۔

ٹوئٹر پر چند لوگوں نے تقریب کے مختصر ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیے

رانا فواد کی غیرموجودگی میں لاہور قلندرز کی فتح

چند سوشل میڈیا صارفین گلوکاروں کی پرفارمنس پسند نہیں آئی اور اُنہوں نے اپنی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی۔

چند پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ تقریب میں جس ہولو گرافک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اسے پاکستان میں بھی تیار کیا جاسکتا تھا۔ اس کے لیے پی سی بی کو ترکی جاکر اتنی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

ٹوئٹر صارفین کا یہ سوال واقعی توجہ طلب ہے کیونکہ تقریب میں بظاہر کوئی غیر معمولی چیز نہیں دیکھی گئی۔ یہ تمام فنکار پاکستان میں بھی پرفارم کرسکتے تھے، اینیمیشن بھی ملک میں ہی تیار ہوسکتی تھی، پھر کیا وجہ تھی کہ پی سی بی نے یہ تقریب استنبول میں منعقد کرائی؟ انتظامیہ کو اس بات کی وضاحت دینی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر