جاوید آفریدی سوشل میڈیا پر بدنام ہوگئے
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ٹیم میں بہتر کھلاڑیوں کے بجائے خوبصورت لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اداکاراؤں کے بعد پارٹی گرل دنانیر کو ٹیم کا حصہ بنانے پر صارفین برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک طرف پی ایس ایل 6 کے میچز جاری ہیں تو دوسری جانب ایونٹ کی مشہور ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ٹیم میں بہتر کھلاڑیوں کے بجائے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خوبصورت لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے۔
When you invest on Beautiful girls instead of Good players pic.twitter.com/imHAbgzQqE
— Ahsan. 🇵🇰 (@imPakistaniLAD) February 21, 2021
ترک اداکارہ ایسرا بیلجک، پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی کے خلاف محاذ اس وقت بنا جب پارٹی گرل دنانیر مبین بھی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔
No one
Javed Afridi in PSL 6: pic.twitter.com/jfoghDkIXj
— Zile huma (@oy_huma) February 21, 2021
یہ بھی پڑھیے
جاوید آفریدی کی کرونا ویکسین کے تناظر میں اہم اپیل
پشاور زلمی کے پہلے میچ میں دنانیر ٹیم کی آفیشل ٹی شرٹ زیب تن کیے جاوید آفریدی کے ہمراہ گراونڈ میں نظر آئیں۔ دونوں نے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے جاوید آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
Yeh Javeed Afridi is dafa PSL me Players ki jaghaa sari piyari Piyari larkiyan khareed raha hai ☹️😥#HBLPSL6 #LQvPZ pic.twitter.com/xigHZvX2Fu
— S O H A I L👓 ( سہیل) (@Msohailsays) February 21, 2021
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے ایونٹ کا پانچواں میچ کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آج جاوید آفریدی کے ہمراہ گراؤنڈ میں کون سی ‘زلمی’ حسینہ ہوگی۔