کرکٹ اسٹیڈیم کا نام مودی پر کیا رکھا ٹیسٹ میچ 2 دن کا ہوگیا

انڈیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان احمد آباد ٹیسٹ میچ 2 روز میں ہی ختم ہوگیا۔

انڈیا میں موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا تو وہاں جاری ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہوگیا۔ انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہوگئی ہے۔

چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ بدھ سے جمعرات تک کھیلا گیا جو انڈین ٹیم نے 10 وکٹس سے جیت لیا۔ انڈین بلے بازوں نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 49 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ روہت شرما 25 اور شبھمن گل 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان بدھ کے روز شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر انڈین باؤلرز کے نام رہا اور انگلینڈ کی ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کی اہم بات یہ تھی کہ دو روز میں گرنے والی 30 وکٹس میں 28 وکٹس اسپن باؤلرز نے حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

محمد رضوان اور سرفراز احمد کے ستارے گردش میں

انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ انڈین ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

احمد آباد کا موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم جو اب نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کہلاتا ہے۔ اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش بنائی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو حاصل تھا جہاں تماشائیوں کے بیٹھے کی گنجائش 1 لاکھ تھی۔

اب انڈین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف رواں برس جون میں لارڈز کے تاریخی میدان پر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹکرائے گی۔

متعلقہ تحاریر