شنیرا اکرم کے کزن کی گمشدہ انگوٹھی کیسے ملی؟
شنیرا اکرم کے کزن نے شادی کی انگوٹھی ڈھونڈنے کے لیے دن رات ایک کردیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کزن کی گمشدہ انگوٹھی کا دلچسپ واقعہ بیان کردیا۔ صارفین شادی کی انگوٹھی کے لیے اس قدر دیوانگی پر حیران ہوگئے۔
شادی کی انگوٹھی ہر کسی کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ کبھی کبھار لوگ اس یادگار انگوٹھی کی چاہت میں کچھ غیر معمولی کام کرجاتے ہیں جو سب کو حیران کردیتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے کزن کا واقعہ بیان کرکے صارفین کو چونکا دیا۔
شنیرا اکرم نے بتایا کہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں مقیم ان کے کزن نے اپنی اہلیہ کو شادی پر جو انگوٹھی تحفے میں دی تھی وہ ساحل سمندر پر کھوگئی تھی۔ نئی انگوٹھی خریدنا ممکن نہیں تھا لہذا انہوں نے اسے ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا اور میٹل ڈیٹیکٹر اٹھائے ساحل پر پہنچ گئے۔
My cousin lost his wedding ring at one of the busiest beaches in Victoria this summer. But, buying another ring was out of the question, and with a newly bought metal detector and the love for his wife & mother of his 3 children, he didn’t give up & finds it again 5 weeks later! pic.twitter.com/fqDxU7lDtV
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 28, 2021
شنیرا کے کزن نے گمشدہ انگوٹھی کی تلاش میں دن رات ایک کردیئے۔ آخرکار 5 ہفتوں کی محنت رنگ لے آئی اور سطح سمندر سے ساڑھے چار فٹ گہرائی میں پڑی انگوٹھی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شنیرا اکرم کا وسیم اکرم کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ
اس ٹوئٹ پر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ کسی نے لکھا کہ واقعے سے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ کے کزن اپنی اہلیہ سے کس قدر خوف کھاتے ہیں۔
😂😂😂 Bhabhi it seems your cousin was afraid of his wife, it is truly said that behind every success there is a backing of a lady. Plz take it as a light note 😅
— Fiaz Ahmed (@meharfz) February 28, 2021
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان صاحب نے انگوٹھی کے لیے حد پار کردی لیکن اگر انگوٹھی کے بجائے ان کی اہلیہ گمشدہ ہوگئی ہوتیں تو یقیناً وہ کبھی اتنی محنت نہ کرتے۔
He shown too much effort to find it but if there was a wife instead of ring he would never tried too hard to find 😜
— Shoaib Haider (@ShoaibNaqvii) February 28, 2021
چند ٹوئٹر صارفین نے واقعے کو محبت کی اعلیٰ مثال قرار دیا جبکہ کچھ نے شنیرا کے کزن کو کنجوس کا لقب دے دیا۔