کیا لیونل میسی رواں برس بارسلونا کلب چھوڑ دیں گے؟

ہسپانوی میڈیا میں لیونل میسی کے بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے حوالے سے ایک شور مچا ہوا ہے لیکن میسی کی جانب سے بارسلونا کو چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بارسا گیٹ اسکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد ہسپانوی میڈیا نے سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا لیونل میسی اس سال بارسلونا کلب چھوڑ رہے ہیں جبکہ کلب کی انتظامیہ نے بارسا گیٹ اسکینڈل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بارک گیٹ اسکینڈل میں ایف سی بارسلونا  کے سابق صدر جوزف ماریا بارٹومی کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری سے ایک روز قبل بارسلونا کلب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں لیونل میسی ایک پولیس اہکار کو آٹوگراف دے رہے تھے۔

Courtesy:Hindustantimes

انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیونل میسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کیونکہ بارسلونا کلب نے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا تھا کہ ’لیونل میسی پولیس کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے۔‘ تاہم سوشل میڈیا پر لیونل میسی کے مداحوں نے اس کو سرسری انداز میں لیا ہے۔

بارسا گیٹ اسکینڈل کیا ہے؟

یہ تفتیش بارسلونا فین کلب کی درخواست پرشروع ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ 13 مختلف اداروں کو پیسے دیئے گئے تھے کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر رکھیں اور کلب کے صدر کا مثبت تاثر قائم کریں اور کھلاڑیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔ اُن فٹبالرز میں جیراڈ پائک، لیونل میسی اور ٰژاوی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

مشہور شخصیات کی پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی کوشش

کس جرم کا الزام لگایا جا رہا ہے؟

کاتالان پولیس فورس کے فوجداری تفتیشی یونٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان سب الزامات کی تفتیش نئے معاہدوں کو دیکھنے والے جج کے سپرد کر دی گئی ہے۔

بارسا گیٹ میں کون سے کاروبار شامل ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا نے بارٹومی اور ان کے بورڈ کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور سوشل میڈیا پروموشن کے لیے کیے گئے معاہدوں کے سلسلے میں کمپنی کو سالانہ 10 لاکھ یورو ادا کیے۔ یہ ادائیگی مبینہ طور پر مختلف رسیدوں کے ذریعے کی گئی تھی۔

Courtesy: Sky Sports

بارسلونا کا ردعمل کیا تھا؟

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان خبروں کی تردید کی گئی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ 13 اداروے  کلب کو خدمات فراہم کرتے تھے۔ لیکن پروپیگنڈہ پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس سے کلب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بارسلونا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایسی بات سامنے آئی تو وہ اُن اداروں کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردے گا۔

لیونل میسی کا بارسلونا کے ساتھ مستقبل

ہسپانوی میڈیا میں لیونل میسی کے بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے حوالے سے ایک شور مچا ہوا ہے لیکن میسی کی جانب سے بارسلونا کو چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Courtesy: Forza Italan

گزشتہ سال بھی دنیائے فٹ بال کے نمبر ایک کھلاڑی لیونل میسی کے حوالے خبریں گردش کررہی تھی کہ وہ بارسلونا کلب کو خیرباد کہہ رہے ہیں لیکن میسی نے ان تمام خبروں کی تردید کردی تھی۔

یاد رہے کہ لیونل میسی کی قیادت میں بارسلونا کلب لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چیمپیئن بنا، 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ اپنے نام کی اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر