ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کی باربی کیو پارٹی ہٹ کرادی

دعوت میں مہمانوں کی تواضع افغانی بوٹی، دم پخت، تکوں اور کباب سے کی گئی تھی۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سمیت کھلاڑیوں کو پشاور کے روایتی انداز میں عشائیہ دے کر دل جیت لیے۔  ڈیرن سیمی نے تکے اور کباب تیار کرکے باربی کیو پارٹی کو یادگار بنا دیا۔

جاوید آفریدی اپنی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی خاطر تواضع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے روایت برقرار رکھی اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ ، کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کو زبردست عشائیہ دیا۔

مہمانوں کی تواضع افغانی بوٹی، دم پخت، تکوں اور کباب سے کی گئی تھی۔ ڈیرن سیمی نے دعوت کے میزبان جاوید آفریدی کے ہمراہ کباب اور بوٹیاں تیار کرکے باربی کیو پارٹی کو یادگار بنا دیا۔ تمام مہمانوں کو دسترخوان پر کھانا پیش کیا گیا۔

کھانے کے بعد کھلاڑیوں کو روایتی کلہ بھی پہنایا گیا۔ جاوید آفریدی کی اس زبردست دعوت کی ویڈیو یوٹیوب کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلمی کے آفشل اکاؤنٹ سے بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید آفریدی سوشل میڈیا پر بدنام ہوگئے

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں کرکٹر کے بجائے ایک سیاح کے طور پر رہنا انہیں بےحد اچھا لگ رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر