بیڈمنٹن اسٹار مہور شہزاد کی قابل فخر کامیابی
بی ڈبلیو ایف نے 35 ممالک کی 70 درخواست میں سے 100 فیصد اسکالرشپ کے لیے مہور شہزاد کو منتخب کرلیا ہے۔
پاکستان کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن اسٹار مہور شہزاد نے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے فنڈ کے تحت اسکالرشپ حاصل کرلی ہے۔ مہور شہزاد عالمی درجہ بندی میں 133ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی خاتون پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔
مہور شہزاد نے 10 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’5 بار پاکستان کے قومی چیمپیئن‘ بننے کی خبر سمیت سیمی فائنل اور فائنل میں حاصل کردہ پوائنٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔
Alhumdulillah, I have become the NATIONAL CHAMPION of Pakistan for the FIFTH (5) Consecutive time. Not only I won the matches, but I displayed an exceptional performance despite having shin pain by winning Semifinal and Final with a score of 21-6, 21-13 and 21-6 21-7 respectively pic.twitter.com/AHoonVkmpZ
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) February 9, 2021
View this post on Instagram
ایک ماہ بعد 10 مارچ کو 24 سالہ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے بتایا کہ ’بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے انہیں اسپورٹس مینجمنٹ لندن کے پی جی سرٹیفکیٹ کی اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔‘
بی ڈبلیو ایف نے 35 ممالک کی 70 درخواست میں سے اسکالرشپ کے لیے مہور شہزاد کو بہترین انتخاب کے طور پر منتخب کیا ہے۔
Alhumdulillah I have been selected by Badminton World Federation (BWF) for their fully funded scholarship for University of London’s PG Certificate in Sports Management. There were 70 applicants from 35 countries, and BWF considered me the best fit for their ONLY 100% scholarship pic.twitter.com/EOEDOuqoZ4
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) March 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
پشاور کی نازیہ علی کی زندگی کا مقصد تائیکوانڈو بن گیا
دی نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے بیڈ منٹن اسٹار نے کہا کہ وہ بین الاقوامی درجہ بندی کو بہتر بنانے اور آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہیں جو رواں سال جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گی۔
مہور شہزاد واحد پاکستانی کھلاڑی تھیں جنہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2019، نیپال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 2018 اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2017 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
انہیں بلغاریہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں برونز میڈل اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2016 میں سلور میڈل سے نوازا گیا تھا۔
مہور شہزاد کا بی ڈبلیو ایف سے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد ان کا مقصد دنیا کے 100 بہترین کھلاڑیوں میں اپنا نام شامل کرنا اور اولمپکس 2021 میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔