حسن علی کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج سے پی سی بی الجھن کا شکار

حسن علی کا بدھ کو کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ سنیچر کو آنے والی رپورٹ میں اسے مثبت ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز بالر حسن علی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے غیر معمولی نتائج نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو الجھن میں مبتلا کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی ٹیم میں منتخب ہونے والے فاسٹ بالر حسن علی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ گذشتہ ہفتے بدھ کے روز مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے خود اپنا ایک اور ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ سنیچر کو آیا تاہم اس میں حسن علی کا کرونا منفی ظاہر کیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل دیگر 35 رکنی اسکواڈ کے تمام ممبران کے کرونا وائرس کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

دوسری رپورٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود حسن علی کو اب بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت حاصل کرنے سے پہلے انہیں ایک بار پھر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی قومی اسکواڈ میں پی ایس ایل فرنچائز کا اثر نمایاں

حسن علی کے کرونا ٹیسٹ کے منفی اور مثبت نتائج نے پی سی بی کے لیے الجھن پیدا کردی ہے۔ کرکٹ کے مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے جنوبی افریقہ میں ٹیم کے ممبران کے لیے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پابندیوں میں رکھنا بھی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہوگا کیونکہ ٹیم کے ممبران نے دسمبر 2020 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بائیو سکیورڈ ببل کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کے نتائج مثبت آئے تھے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کا دورہ خطرے میں پڑ گیا تھا تاہم انتظامیہ اور نیوزی لینڈ کے حُکام کے تعاون سے وہ دورہ مکمل ہو سکا لیکن پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شکست ہویی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم
PCB

رواں ماہ کے آغاز میں ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کو کرونا وائرس کی ایس او پیزیا احتیاطی تدابیر کو نظرانداز اور بایو سکیورڈ ببل کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑ گیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ جنوبی افریقہ میں میچز کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے زمبابوے بھی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر