کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ پر نیوزی لینڈ کی یاد تازہ نہ ہوجائے

پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 4 ٹی ٹوئٹنی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 35 ارکان پر مشتمل اسکواڈ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے جمعے کو چارٹرڈ طیارے سے جوہنسبرگ روانہ ہوگئی ہے۔ 35 رکنی اسکواڈ 22 کھلاڑیوں اور 13 ٹیم آفیشلز پر مشتمل ہے۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’حفاظتی تدابیر کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی دوبارہ کرونا کا شکار ہوجائیں جیسے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہوئے تھے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کووڈ 19 کے ٹیسٹس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 17 اپریل 2021 کو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے کے لیے روانہ ہوجائے گی جس کے بعد 12 مئی کو ٹیم وطن واپس لوٹے گی۔

ٹی 20 کے کھلاڑیوں کے نام

  1. بابر اعظم (کپتان)
  2. شاداب خان (نائب کپتان)
  3. ارشد اقبال
  4. آصف علی
  5. دانش عزیز
  6. فہیم اشرف
  7. حیدر علی
  8. حارث رؤف
  9. حسن علی
  10. محمد حفیظ
  11. محمد حسنین
  12. محمد نواز
  13. محمد رضوان
  14. محمد وسیم جونیئر
  15. سرفراز احمد
  16. شاہین شاہ آفریدی
  17. شرجیل خان
  18. عثمان قادر
پاکستانی کرکٹ جنوبی افریقہ
@TheRealPCB

ون ڈے انٹرنیشنل کے کھلاڑیوں کے نام

  1. بابر اعظم (کپتان)
  2. شاداب خان (نائب کپتان)
  3. عبداللہ شفیق
  4. دانش عزیز
  5. فہیم اشرف
  6. فخر زمان
  7. حیدر علی
  8. حارث رؤف
  9. حسن علی
  10. امام الحق
  11. محمد حسنین
  12. محمد نواز
  13. محمد رضوان
  14. محمد وسیم جونیئر
  15. سرفراز احمد
  16. آصف علی
  17. شاہین شاہ آفریدی
  18. عثمان قادر
    پاکستانی کرکٹ جنوبی افریقہ
    @TheRealPCB

سپورٹ اسٹاف

منصور رانا (منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، کرنل (ر) خالد محمود (سیکیورٹی منیجر) ، ملنگ علی (مساجر) ، رضا کیچلیو (ڈیجیٹل اور میڈیا منیجر) ، ڈاکٹر ریاض احمد (ٹیم ڈاکٹر) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو کوچ) ، عثمان ہاشمی (اینالسٹ) ، وقار یونس (بولنگ کوچ) ، یاسر ملک (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) اور یونس خان (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل زخمی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل سعود شکیل کی جگہ کرکٹر آصف علی کو پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حسن علی کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج سے پی سی بی الجھن کا شکار

نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹر سعود شکیل بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سعود شکیل نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے اور اگر وہ 12 اپریل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل باقی 10 ارکان کے ہمراہ ہرارے روانہ کیا جاسکے گا جہاں وہ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچز کی تفصیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 اپریل بروز جمعہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سینٹورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلی گی۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 اپریل بروز اتوار کو جوہنسبرگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ 7 اپریل بروز بدھ تیسرا ون میچ سینچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اور ٹی 20 میچز کی تفصیل

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹی 20 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اپریل بروز ہفتہ جوہنسبرگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں کھیلی گی۔ دوسرا ٹی 20 میچ 12 اپریل بروز پیر کو جوہنسبرگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دونوں میچز 14 اپریل بروز بدھ اور 16 اپریل بروز جمعہ سینٹورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلے جائیں گے۔

 

متعلقہ تحاریر