کرسٹیانو رونالڈو کے اسٹاپش ٹائم میں گول پر تنازعہ

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ’ایسے لمحات میں برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے جب ساری قوم کو سزا دی جارہی ہو۔‘

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائی راؤنڈ میں سربیا کے خلاف اسٹاپش ٹائم میں گول کیا جسے ریفری نے رد کردیا۔ میچ ریفری کی جانب سے گول تسلیم نہ کرنے پر پُرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنا کپتانی کا آرم بینڈ گراؤنڈ میں پھینک کر چلے گئے۔

سنیچر کے روز پرتگال کے لیے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع تھا جب پرتگال کے فٹبالر ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی۔

دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔ پرتگالی ٹیم اس بات پر کافی ناراض ہوئی جب رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے گول تسلیم نہیں کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کو لگا کہ ان کی کِک صحیح نشانے پر لگ چکی ہے مگر آفیشلز نے فیصلہ کیا کہ ایسا نہیں ہوا۔ میچ کے لیے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں

کئی شائقین کے خیال میں رونالڈو کے گول سے پرتگال میچ جیت سکتا تھا تاہم بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ریفری کا فیصلہ درست تھا۔

انسٹاگرام پر ایک پیغام میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ ایسے لمحات میں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے جب پوری قوم کو سزا دی جا رہی ہو۔ ہم اپنے سر بلند رکھیں گے اور اگلے چیلنج کا سامنا کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے ہیں۔ اٹالو سنٹینا نامی پرتگال کی ٹیم کے ایک مداح نے لکھا کہ رونالڈو کا غصہ جائز ہے۔ ان کے نزدیک سربیا کے کھلاڑی نے اس وقت بال روکی جب یہ لکیر عبور کر چکی تھی یعنی گول ہوچکا تھا۔ مگر کئی لوگ اس دلیل سے مطمئن بھی نہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو
BBC

سوشل میڈیا پر ماوِن دی پیرانوئڈ اینڈرائڈ نے لکھا کہاب یہ لوگ (جو رونالڈو کے مداح ہیں) کہیں گے کہ وہ رونالڈو سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ریفری سے بس ایک غلطی ہو گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو
BBC

ایک صارف نے لکھا کہ رونالڈو تاریخ میں وہ واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں گول کرنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو
BBC

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو بدتمیزی پر جرمانہ کیا گیا اور انہوں نے اپنی کپتانی کا آرم بینڈ بھی پھینک دیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو
BBC

دوسری جانب فٹبال کے بہت سے شائقین کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو بویا ہے اب وہ وہی کاٹ رہے ہیں۔ ان کا یہ رویہ اس وقت کہاں تھا جب ریال میڈرڈ کو متنازع پینلٹیاں دی جاتی تھیں؟

متعلقہ تحاریر