انڈونیشیا میں شطرنج کے آن لائن مقابلے کے 12 لاکھ سے زیادہ ناظرین

خاتون کھلاڑی آئی ایم آئرین سکندر اور دادنگ سبور کے درمیان ہونے والا شطرنج کا دوستانہ میچ ایک گھنٹہ 21 منٹ تک جاری رہا۔

انڈونیشیا میں گذشتہ ماہ یوٹیوب پر براہ راست نشر ہونے والے شطرنج کے مقابلے کو 12 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا ہے کیونکہ مقابلے کے ایک کھلاڑی ’دادنگ سبور‘ پر دھوکہ دہی سے کھیلنے کا الزام ہے۔

چیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شطرنج کی خاتون آئی ایم ایرین سکندر اور دادنگ سبور کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ نے یوٹیوب کے 12 لاکھ 25 ہزار کے قریب شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔

شطرنج کے بین الاقوامی کھلاڑی لیوی روزمین نے دادنگ سبور پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کررکھا ہے۔ لیوی روزمین کا کہنا ہے کہ دادنگ سبور نے دیوا کیپاس کے نام سے شطرنج کھیلنے کے لیے ایک اور اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔

لیوی روزمین کا کہنا تھا کہ میرا شک اس وقت یقین میں بدلا جب میں نے دیکھا کہ دادنگ سبور نے صرف 11 دنوں میں 800 سے زیادہ ایلو پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

لیوی روزمین کا کہنا تھا کہ میرے شکوک و شبہات اس وقت اور بڑھ گئے جب دادنگ سبور ہر چال چلنے میں 10 سکینڈز لے رہے تھے ہیں جبکہ دادنگ سبور کو معلوم ہے کہ انہیں وہی چال چلنی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ میں جنوبی افریقہ سے ہار گیا انڈیا سے جیت گیا

لیوی روزمین کا کہنا ہے کہ جب میں نے دادنگ سبور کا اکاؤنٹ دیکھا تو اُن کی چلی ہوئی چالوں میں سے 90 فیصد چالیں بالکل درست تھیں۔ فیئر پلے پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر دیوا کیپاس کے اکاؤنٹ کو کچھ گھنٹوں بعد بند کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب دیوا کیپاس کے بیٹے نے اپنے والد کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے والد کے خلاف لیوی روزمین اور ان کے مداح آن لائن ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ اُن کے والد کمپیوٹر کی طرح کھیلتے ہیں کیونکہ وہ کمپیوٹرز کے ساتھ کھیلنے کی عادی ہیں۔

شطرنج کا یہ کھیل انڈونیشیا کے مشہور اداکارہ ڈیڈی کوربوزیئر نے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد کروایا تھا۔ ڈیڈی کوربوزیئر یوٹیوب پر پوڈکاسٹ بھی کرتے ہیں جہاں ان کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ہے۔

خاتون کھلاڑی آئی ایم ایرین سکندر اور دادنگ سبور کے درمیان انڈونیشیا میں ہونے والا شطرنج کا مقابلہ ایک گھنٹہ 21 منٹ تک جاری رہا تھا جسے 80 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا تھا۔

آئی ایم آئرین سکندر نے دادنگ سبور کو 3 کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا تھا تاہم اس مقابلے میں دادنگ سبور ویسے کھیلتے ہوئے دکھائی نہیں دیے جیسے وہ آن لائن کھیلتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر