جے ڈاٹ نے جہانگیر خان کے نام سے پرفیوم متعارف کرادیا
جے ڈاٹ کے نئے پروفیوم کا نام 555 رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے مشہور برانڈ جے ڈاٹ نے ملک کے عظیم اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرفیوم لانچ کردیا ہے۔ معروف مبلغ جنید جمشید کے دوسرے برانڈ جزا فوڈز نے رمضان المبارک کی مناسبت سے لوگوں کو بلاتفریق ایک دوسرے کے ساتھ نعمتیں بانٹنے کا پیغام دیا ہے۔
جنید جمشید کے برانڈز اپنی منفرد سوچ سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی جنید جمشید کے ملبوسات اور پرفیوم کے برانڈ جے ڈاٹ اور کھانوں کے برانڈ جزا فوڈز نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔
جہانگیر خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ جے ڈاٹ نے پاکستان کے اس عظیم اسکواش کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے پرفیوم متعارف کرادیا ہے۔ جے ڈاٹ کے اس نئے پروفیوم کا نام 555 رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جہانگیر خان نے اپنے کیئریر میں کل 555 میچز کھیلے ہیں۔
برانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر جہانگیر خان کے کیئریر کی جدوجہد سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ جس میں جہانگیر خان خود بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ معروف اسکواش کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود بھی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جے ڈاٹ کی تعریف کی ہے۔
Beautifully done by J. https://t.co/A0qz9Zoik3 pic.twitter.com/OOAEEiFSZx
— Jahangir Khan (@JK555squash) April 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
شنیرا اکرم نے جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اپنا پرفیوم لانچ کردیا
اس سے پہلے بھی جے ڈاٹ پاکستان کی معروف شخصیات کے ناموں سے پرفیوم لانچ کرچکا ہے۔ برانڈ نے لیجنڈری بالر وسیم اکرم، کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور اداکار فہد مصطفیٰ کے پرفیوم متعارف کرائے ہیں۔
دوسری جانب جزا فوڈز نے رمضان المبارک کی مناسبت سے شہریوں کو بلا تفریق ایک دوسرے کے ساتھ نعمتیں بانٹنے کا پیغام دیا ہے۔
View this post on Instagram
جزا فوڈز کے اشتہار میں اداکارہ و ماڈل زینب قیوم کی جانب سے پیش کیے جانے والے خوبصورت پیغام کو سوشل میڈیا صارفین بےحد پسند کررہے ہیں۔