وسیم اکرم کے دبئی میں سیر سپاٹوں پر تنقید

سابق کپتان نے ٹوئٹر صارف کو دماغی علاج کرانے کا مشورہ دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو دبئی میں چھٹیاں گزارے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وسیم اکرم نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اکثر و بیشتر کراچی کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کراتے رہتے ہیں لیکن ان دونوں یہ جوڑی آسٹریلیا اور دبئی میں موجود ہے۔

شنیرا اکرم اپنے بچوں کے ساتھ آسٹریلیا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ شنیرا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چڑیا گھر میں موجود اپنے دونوں بچوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم کا وسیم اکرم کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

دوسری طرف وسیم اکرم رمضان المبارک میں کام سے وقفہ لے کر دبئی میں بیٹے کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ انہوں نے بھی انسٹاگرام پر دبئی میں گولف کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

سابق فاسٹ بالر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ دبئی کے دورے میں ان کا کچھ پرانے دوستوں سے ملنے کا اتفاق بھی ہوا ہے۔

وسیم اکرم کی اس ٹوئٹ پر ایک طرف جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کی اہلیہ اور صاحبزادی آسٹریلیا میں جبکہ آپ دبئی میں ہیں، ملک کو مشکل ترین دور میں چھوڑ کر باہر چلے گئے اب دنیا کو اس بارے میں بتا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

اس کمنٹ کے جواب میں وسیم اکرم نے صرف اتنا کہا کہ آپ کو علاج کی سخت ضرورت ہے۔

سابق کپتان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر صارف بشارت تنولی کا خوب مذاق اڑایا اور وسیم اکرم کو ایسے تبصروں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

متعلقہ تحاریر