ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ڈائریکٹر دھیرج ملہوترا کے مطابق کرونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا سکتا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی منسوخی کے بعد اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

انڈیا میں کرونا کی بگڑی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو منگل کے روز منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد سال کے آخر میں انڈیا میں طے شدہ کرکٹ کے بڑے ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا خواتین کھلاڑیوں کے لیے اہم اقدام

انڈیا میں بائیو سکیورڈ ببل کے باوجود آئی پی ایل کھیلنے والے 4 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد آئی پی ایل کو منگل کے روز منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کرونا کی وباء کی خطرناک صورتحال میں انڈیا اپنی سرزمین پر رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے جبکہ انڈیا پر سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔

انڈیا میں کرونا کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ ملک میں روزانہ سامنے آنے والے کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد جہاں لاکھوں میں ہے وہیں ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں چلے گئی ہے۔

آئی پی ایل کی منسوخی سے قبل بی سی سی آئی نے کرونا کی بے قابو صورتحال کے بعد بڑے ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

بی سی سی آئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ڈائریکٹر دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہم ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر سکتے ہیں۔

دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ ٹورنامنٹ کو یو اے ای میں منتقل کرنے پر گفتگو چل رہی ہے اور اگر آنے والے مہینوں میں یہ وائرس ختم نہیں ہوتا ہے تو اس اقدام کے امکانات بہت روشن ہیں۔

متعلقہ تحاریر